اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔
ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔
یاد رہے کہ ’لازوال عشق‘ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں جو استنبول کے ایک بنگلے میں جیون ساتھی کے انتخاب کے لیے قیام کرتے ہیں۔
یہ شو بین الاقوامی ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’لو آئی لینڈ‘ کے طرز پر بنایا گیا ہے اور ترکی کے ریئلٹی شو ’آشک آداسی‘ سے متاثر لگتا ہے۔