سارہ خان کو فقیر نے شکریہ کے ساتھ بسکٹ واپس کردیے، ویڈیو وائرل

3

سارہ علی خان نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنی صلاحیتوں سے اداکاری کا لوہا منوایا اور بہت کم عمری میں ہی عالمی سطح پر شہرت حاصل کرلی۔

انہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ کے تقریبا بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

لاکھوں دلوں کی جان سمجھی جانے والی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں۔

ویڈیو کے مطابق گاڑی رکنے کے بعد سارہ جیسے ہی دروازہ کھولتی ہیں تو وہاں فقیر پہنچ کر بھیک کی فریاد کرتا ہے۔ اس پر اداکارہ نے اُسے اٹھا کر گاڑی میں پڑے بسکٹ دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں