اسرائیل کی حمایت پر مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ

6

اسٹرینجرز تھنگز کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اسرائیلی مظالم اور صہیونیت کی حمایت ہے۔

کاسٹ میں شامل اداکار برملا صہیونی نظریے کا پرچار کرتے نظر آئے اور صارفین کو یہ سب کچھ اُس وقت یاد آیا جب اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط جاری ہوئی۔

فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کھل کر مخالفت کرنے والوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ کریں اور اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

بائیکاٹ اسٹرینجرز تھنگر کی مہم دنیا بھر میں جاری ہے جس کی وجہ سیریز میں ول بائرز کا اہم کردار نبھانے والے اداکار نوح شناب کی جانب سے صہونی نظریے کی حمایت ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں