اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،پاکستان

1

اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان بھی پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے لبنانی آزادی و علاقائی خود مختاری اور امن و استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دیرپا امن و استحکام کیلئے جنگ بندی کا مکمل احترام و نفاذ ناگزیر قرار دیا ہے۔

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے  لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانےکیلئے جنگ بندی کے مکمل احترام اور نفاذ کی فوری ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی  سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں