0

ایف بی آر تاجر دوست ایپ میں 3 جون تک کتنے تاجروں نے رجسٹریشن کروائی؟جانئے

لاہور (نیا محاز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست ایپ میں 3 جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی
ایف بی آر حکام کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 7 ہزار 297 تاجروں کی ایپ میں رجسٹریشن ہوئی جبکہ کراچی سے 5 ہزار 599 اور راولپنڈی سے 3 ہزار 067 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 2 ہزار 153 اور پشاور سے 2 ہزار 037 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔

اسی طرح کوئٹہ سے ایک ہزار 317 اور دیگر شہروں سے 2 ہزار 027 اور ملک کے 6 بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 470 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں