پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

2

سلامتی کونسل میں 1737 کمیٹی (ایران) پر بریفنگ کے موقع پر پاکستان سفیر نے مطالبہ کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں، ہماری تمام کوششیں اسی سمت میں مرکوز ہیں۔

اپنے خطاب مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں اس کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد 2788 منظور کی تھی جس میں تمام تنازعات کے پرامن ذرائع سے حل کو بنیادی اہمیت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر منشورِ اقوامِ متحدہ اور اس قرارداد کی روح کو دوبارہ زندہ کرنا ہوگا تاکہ موجودہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اس سلسلے پر قابو پایا جا سکے اور اس مہلک چکر کو روکا جا سکے جو حالیہ برسوں میں افسوسناک طور پر اس خطے کو بار بار اپنی لپیٹ میں لیتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں