عمران خان نے مجھ سے کہا تھا یہ لوگ مجھے ماردیں گے، عظمیٰ خان

1

ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبح کال آئی اور کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، ہم کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کریں گے اور ہم نے کہا کہ ڈاکٹر برکی کو بھیج دیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس کو بھیجں گے جو ہمارا اعتبار والا ڈاکٹر ہوگا، ہم نے کہا کہ چلیں ڈاکٹر عاصم کو بھیج دیں، جو رپورٹ آئی ہے پبلک ہوئی ہے وہ ایک مذاق ہے، اس کے دن صرف کلینکل ایگزامینیشن ہے، ڈائیگنوسٹک نہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا یقین نہیں ہے، وہ کسی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، ایک رپورٹ میں ٹریٹمنٹ پلان بھی نہیں لکھا ہوا، آپ نے نان میڈیکل لوگوں کو بلا لیا، ہمیں جس چیز کی فکر تھی وہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری دنیا سے ڈاکٹروں کے پیغامات آئے کہ یہ کیا لکھا ہے، اتنے عرصے سے ان کی بات سن رہے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں بس، جو انجکشن لگایا ہے اس سے فوراً ٹھیک تھوڑی ہو جائے گا، ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی، یہ کوئی جادو تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی مانیٹرنگ ہوتی ہے، کیا انجکشن لگایا، زہر کا لگایا؟ یہ لوگ یہ کام کر سکتے ہیں، اگر سب کچھ ایسا ہی ہے جیسا یہ بتا رہے ہیں تو پھر ہمیں ملنے کیوں نہیں دیتے، ان کو ڈر کس بات کا ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ آخری ملاقات میں بانی نے مجھے ایک بات کہی تھی، میں نے کرنی نہیں تھی، بانی چئیرمین نے کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایسا کچھ کریں گے تو ہم ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے، ہم ضرور نکلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں