ترکیہ؛ پیرول پر رہا ہوکر سفاک قیدی نے ماں، بیوی اور بیٹی کو گولیوں سے بھون ڈالا

1

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے بقول رجب چنگیز نے جیل میں خود کو ایک بدلا ہوا سنجیدہ شخص اور اپنے جرائم پر شرمندہ ذمہ دار شہری ثابت کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جیل میں رجب چنگیز نامی قیدی دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کے جرم میں چار سال قید کاٹ رہا تھا۔

جسے اچھے برتاؤ کے باعث 11 دن کے لیے عارضی طور پر رہائی ملی تھی۔ وہ رہا ہوتے ہی سب سے پہلے اپنے گھر گیا۔

جہاں اس کی حیوانیت غالب آگئی۔ اس نے 57 سالہ ماں سمیت 8 سالہ بیٹی کو بھی گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔

سفاک قیدی نے ماں اور بیٹی کی خون میں لت پت لاشوں کو گاڑی میں ڈالا اور اپنی بیوی کے گھر پہنچا جو اس سے طلاق لینے کے لیے اپنی میکے میں ہی رہ رہی تھی۔

رجب چنگیز نے اپنے سسرالی گھر میں گھس کر بیوی کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا اور قتل و غارت مچانے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں