ذرائع کے مطابق آسٹریلیا فروری میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پیٹ کمنس کی دستیابی کے حوالے سے محدود خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے 2023
سلیکٹرز کی جانب سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ کو ایونٹ کے لیے پرووژنل اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔ پیٹ کمنس آخر بار ایشز سیریز میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کھیلتے دیکھے گئے تھے۔ جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایکیلیز انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ٹِم ڈیوڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بِگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارج بیلے کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ہیزل ووڈ اور کمنس پاکستان کے خلاف جنوری میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دستیاب ہوں گے۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ دونوں ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کے 50 اوورز فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں ٹریوس ہیڈ کو انجری کے باعث ٹیم کے ساتھ رکھا گیا تھا اور بعد کے ایونٹ میں وہ مؤثر ثابت ہوئے تھے۔