اگر انجری نہ ہوئی تو ’انشاءاللہ‘ ایک ہزار گول کروں گا، رونالڈو کی ویڈیو وائرل

5

تفصیلات کے مطابق پرتگالی اسٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔

سال 2025 کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔

ایوارڈ وصول کرتے وقت 40 سالہ اسٹار فٹبالر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید کھلینے کے لیے تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں