تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز : پاکستان اور زمبابوے کا میچ بارش کی نظر

6

ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے سمیر منہاس (142) اور عثمان خان (121) کی شاندار سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے۔ حذیفہ احسن نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے کربی مدھارامیتے نے 3، پناشی مزئی نے 2 بینی زوزی اور دھروو پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ زمبابوے کی ٹیم گراؤنڈ میں بیٹنگ کیلیے نہیں آسکی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں