گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں شہادت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کی شہادت ہمیں تقسیم کرنے کا دن تھا مگر میں نے بے نظیر کی روح جو کہہ رہی تھی اُس کے مطابق پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا کیونکہ ہماری فوج نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ انہیں معلوم ہوا یہ کھیل نہیں ہے اور مودی کو اندازہ ہوگیا کہ جنگ کھیل نہیں، پاکستان پاکستان ہے، ہم مسلمان اور شہادت کے متمنی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں نے لحاظ کیا، ورنہ بھارت کو معلوم ہوجاتا اور پاک فضائیہ کے شاہین ان کے سارے جہاز بشمول وکرم بھی گرا دیتے، اگر دوبارہ کسی ملک نے بھی دیکھا تو یاد رکھے یہاں آصف زرداری، پیپلزپارٹی اور بھٹو صاحب کے وارث بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے میدان کیلیے تیار ہیں، ہتھیار اٹھائیں گے اور جانوں کی قربانی دیں گے، تم کیا مارو گے ہم تمھیں گولی ماریں گے، بھارت خود کو ہم سے دس گنا بڑا ملک کہتا ہے، مگر چار دن ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں‘۔
صدر زرداری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دل گردا کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے فیلڈ مارشل، وزیراعظم، فضائیہ سربراہ کا ہے، اس کیلیے شہادت کی امید، دعا کرنی ہے، میں نے چار دن پہلے ہی بتادیا تھا کہ جنگ ہونی‘۔