0

لاہور میں شدید گرمیبچے گرمی سے تلملااٹھے

لاہور (نیا محاز )پنجاب میں بچوں کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم بند ہونے کے باعث بیمار بچے گرمی سے شدید پریشان ہیں اور ہسپتال میں انتظامیہ کا کہناہے کہ اسے ٹھیک ہونے میں ہفتے درکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی، او پی ڈی ، کینسر یونٹ سمیت دیگر وارڈز کے اے سی بند ہیں ،انتظامیہ کا موقف ہے کہ تزئین و آرائش کے بعد ہسپتال میں دوبارہ اے سی کی وائرنگ نہیں ہوئی ، اے سی وائرنگ پر کام جاری ہے اور سسٹم بحالی میں چند ہفتے درکار ہیں ۔

جیسا کہ لاہور میں ہیٹ ویو جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکاہے ، ایسی صورتحال میں چلڈرن ہسپتال میں بیمار بچے شدید پریشان ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ نئے اے سی محکمہ صحت پنجاب نے خریدے ہیں اور وہی اس پر کام کر رہاہے ، امید کی جارہی ہے کہ اے سی جلد ہی بحال ہو جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں