ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر لورا وولوارٹ جنوبی افریقی ٹیم کو ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچانے والی پہلی کپتان بن گئیں۔
لورا وولوارٹ نے کیریئر بیسٹ 169 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔
ان کی اس اننگز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز بنائے جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔